حکومت عوام کو جھوٹے وعدوں‘ دعوؤں پر  ٹرخا رہی ہے‘ ذیشان اختر کی بات چیت

  حکومت عوام کو جھوٹے وعدوں‘ دعوؤں پر  ٹرخا رہی ہے‘ ذیشان اختر کی بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور‘ خانقاہ شریف (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ حکومت نے الیکٹرسٹی ٹیرف میں 15فیصد اضافہ کر کے کروڑوں صارفین کے گھروں پر (بقیہ نمبر30صفحہ 7پر)
بجلی گرا دی۔ بے حس حکمرانوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے احکامات پر سرتسلیم خم کیا ہے۔ ملک میں بجلی، گیس اور پیٹرول نایاب چیزیں بن گئیں، بجلی گھروں میں آتی نہیں قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے ذہنوں پر گرا دی جاتی ہے۔ حکمران داخلی اور خارجی محاذوں پر ناکام ہو گئے، عوام کو جھوٹے وعدوں اور دعوؤں پر ٹرخایا جا رہا ہے۔ براڈشیٹ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی پر عوام مطمئن نہیں، سپریم کورٹ تحقیقات کروائے۔ پی ٹی آئی کی حکومت اور پی ڈی ایم کی سیاست کے ایجنڈے میں اسلامی نظام کا قیام شامل نہیں ہے ملک میں حکومتیں تو تبدیل ہوتی رہیں لیکن عوام کی حالت نہیں بدلی، عوام کے خلاف ظالم و کرپٹ اشرفیہ، جاگیرداروں اور وڈیروں نے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے ان کی اپنی جیبیں اور تجوریاں تو بھری ہوئی  ہیں لیکن انہوں نے عوام کو  غربت، مہنگائی،بے روزگاری اور جہالت کاتحفے دیے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے لیے وبالِ جان بن چکے ہیں اورانھوں نے استعمار کی وفاداری میں تمام حدیں پھلانگ دی ہیں۔ ملک کو مکمل طور پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں دے دیا گیا ہے۔ عالمی طاقتوں کے اشاروں پر خارجہ اور داخلہ پالیسیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ موجودہ حکمران بھی وہی کچھ کر رہے ہیں جو ماضی کے حکمرانوں کا وطیرہ تھا۔ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے پی ٹی آئی نے اپنا آدھا دور حکومت گزر جانے کے باوجود ایک قدم نہیں اٹھایا۔ لنگرخانوں کی تعمیر پر زور ہے جب کہ عوامی فلاح کا ایک بڑا منصوبہ بھی متعارف نہیں کرایا گیا۔ پی ٹی آئی نے جولائی سے دسمبر تک تقریباً چھ ارب ڈالر غیر ملکی قرضے لیے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ انھوں نے وزیراعظم کو ایک دفعہ پھر وہ وعدہ یاد دلایا جب وہ یہ دعوے کرتے تھے کہ کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے اور اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک کو خودداری اور استحکام کی منزل کی جانب لے کر جائیں گے، لیکن کرسی اقتدار پر براجمان ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے ہر فیلڈ میں نااہلی کے ریکارڈ قائم کیے۔ امیر جماعت اسلامی سید ذیشان اختر اپنے وفد کے ہمراہ سمہ سٹہ زون امیر سید وقار الحق شاہ کی رہائش گاہ پر آمد الخدمت فاونڈیشن ویلفیئر کی برانچ سمہ سٹہ میں قائم کی گئی کارکنان اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہ جماعت اسلامی عوامی کی حقیقی ترجمان ہے اور کہا کہ ملک پر آزادی کے بعد سے ایک ایسا طبقہ مسلط ہے جس نے عوامی فلاح و بہبود اور اداروں کے استحکام کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔ عوام نے مارشل لا ز اور جمہوری حکومتوں کے ادوار کو بخوبی دیکھا لیاہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت تعلیم، صحت اور خارجہ و داخلہ محاذوں پر بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ وزیراعظم ملک کو مدینہ کی ریاست میں تبدیل کرنے کے دعوے کیے لیکن آج لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ہسپتالوں میں بنیادی صحت کی سہولتیں دستیاب نہیں۔ کروڑوں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ انصاف اور احتساب کے وعدے فریب ثابت ہوئے۔ حکومت نہ صرف کسی بھی شعبہ میں بہتری لانے میں ناکام ہوئی بلکہ اس نے اداروں کو مزید متنازعہ بنایا اور کمزور کیا ہے۔
بات چیت