آزاد جموں و کشمیر الیکشن‘ 2 فروری کو ابتدائی  فہرستوں کی اشاعت‘ پیپر ورک شروع

آزاد جموں و کشمیر الیکشن‘ 2 فروری کو ابتدائی  فہرستوں کی اشاعت‘ پیپر ورک ...

  

 راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر‘ نامہ نگار) ضلعی الیکشن کمشنر راجن پور اصغر علی ڈاہا نے کہا ہے کہ آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن مظفر آباد کے جاری کردہ نظر ثانی شدہ اعلان کے مطابق پاکستان میں مقیم مہاجرین، کشمیر کی ابتدائی (بقیہ نمبر31صفحہ 7پر)

فہرستوں کی تیاری کا عمل مطابق نظر ثانی شدہ شیڈول18 جنوری،2021 ؁ء کو مکمل ہو گا۔ نئی ابتدائی فہرستوں کی تیاری کے سلسلے میں شمار کندگان اور سپر وائزرسے اپنے ووٹوں کے اندراج کے بارے میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ ابتدائی فہرستوں میں 01-03-2020 کے بعد اہل ووٹران کا اندراج کیا گیا ہے۔ متاثرین منگلا ڈیم میر پور آزاد کشمیر جو آزاد جموں و کشمیر ایکٹ 2020 کی دفعہ 21 کی ذیلی دفعہ (2)کی رو سے  " جموں " کی کٹیگری میں ان کو ووٹ درج کرانے کا حق دیا گیا ہے ایسے افراد جو خود یا انکے والدین مقبوضہ جموں و کشمیر سے آزاد کشمیر میں آباد ہو گئے تھے اور اب انکی اولاد یں پاکستان میں آباد ہیں کو ووٹ کے اندراج کابطور مہاجر مقیم پاکستان میں نہیں ہو سکے گا بلکہ انہیں آزاد کشمیر میں اپنے مستقل پتہ پر ووٹ درج کرانے کا حق دیا گیا ہے۔ ایسے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اصل ریاستی سر ٹیفیکیٹ اور شناختی کارڈ کے حامل کو بھی اہل کشمیری باپ دادا کے باشندہ ریاستی سرٹیفکیٹ پر اپنے ناموں کا اندراج ابتدائی فہرستوں میں بطور ووٹر کیا گیا ہے۔ ابتدائی فہرستوں کی اشاعت2فروری کو ہو گی جبکہ حتمی انتخابی فہرست کی اشاعت 10مارچ 2021کو ہو گی۔

پیپر ورک شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -