گورنمنٹ صادق وویمن یونیورسٹی بہاول  پور‘ طالبات کا آن لائن پیپر نہ لینے پر احتجاج

Jan 24, 2021


 بہاولپور(بیورو رپورٹ)گورنمنٹ صادق وویمن یونیورسٹی بھاولپور میں طالبات نے آن لائن پیپر نہ لینے پر شدید احتجاج کیا‘ گورنمنٹ صادق وومین یونیورسٹی کی طالبات نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جب کلاسیں (بقیہ نمبر35صفحہ 7پر)
آن لائن لی گئیں اور سارا سلیبس چند ہفتوں میں کور کروادیا گیا اور تین تین ہفتے چھٹیاں کی جاتی رہیں اب اچانک اعلان کردیا گیا ہے کہ پیپر آن لائن کی بجائے امتحانی مرکز میں فیزیکلی لیے جائیں گے جو کرونا کے پھیلاؤ کا موجب بنیں گے پرائیویٹ ہوسٹل کھل جائیں گے اور طالبات اکھٹی ہونگی طالبات کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کے قوانین کے مطابق فائنل سمیسٹر کیلے کم از کم سات ہفتوں کا وقت ہوتا ہے جبکہ وائس چانسلر وومین یونیورسٹی نے چار ہفتوں کے بعد ہی فیزیکلی امتحانات کے انعقاد کا فرمان جاری کر دیا ہے  جو کہ سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے طالبات نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے وی سی کے اس ظالمانہ فرمان کا نوٹس لیں اور اسے فی الفور کالعدم قرار دے کر ان لاین پی پیپرز کے انعقاد کا شیڈول جاری کیا جائے۔
گورنمنٹ صادق

مزیدخبریں