کبیروالا: گلی محلوں میں پانی‘ راستے بند‘ صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی کا نوٹس بستی ریحان پور کا دورہ‘ عملے کو جلد آپریشن کا حکم
کبیروالا(نامہ نگار) صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کبیروالا شہر میں ”نکاسی آب“ کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے لیا سیوریج سسٹم میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے موقع(بقیہ نمبر36صفحہ 7پر)
پر پہنچ گئے۔تفصیل کے مطابق کبیروالا شہر میں صحت وصفائی اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی صورت میں گلی محلوں میں گٹروں کے گندے پانی کی موجودگی کی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ روز کبیروالا شہر کے مضافاتی بستی ریحان پور کے قریب سیوریج لائنوں کے صفائی کے جاری کام کا جائزہ لینے موقع پر پہنچ گئے۔جہاں پر صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کو اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا خرم حمید،تحصیل چیف آفیسر محمد حسین بنگش نے مذکورہ معاملے پر بریفنگ دی اور میونسپل کمیٹی کبیروالا کی جانب سے نکاسی آب کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے بتایا،جس پر صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے متعلقہ حکام کو عوامی شکایات کے ازالے کے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے اور صحت وصفائی کے معاملے مجرمانہ غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات دیں۔صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کبیروالا شہر کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کروڑوں روپے کے فنڈ سے سیوریج کا پروجیکٹ مکمل کیاگیا تھا،لیکن اسے بروقت اور صحیح انداز آپریشنل کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا،عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے تحت کبیروالا شہر میں صحت وصفائی اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری لائی جانے پر خصوصی دی جارہی ہے۔اس موقع پر مہر رب نواز باٹی،حاجی محمد ارشد سنگا،محمد اسماعیل شاہ قریشی،سینٹری انسپکٹر چوہدری محمد زبیر،انجینئر زاہد خان بھٹہ،مظہر نسیم،ملک حق نواز لپرا،ریاست علی،ملک محمد ارشد لپرا،حفیظ سعیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔
راستے بند