حکومت شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم‘ ملک عامر ڈوگر 

 حکومت شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم‘ ملک عامر ڈوگر 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر مملکت برائے سیاسی امور وزیراعظم پاکستان  ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے  قومی حلقہ 155کے درینہ مسائل کا حل اولین ترجیح ہے شہریوں کو بنیادی سہولیات  کی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں  ملتان شہر میں  فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں (بقیہ نمبر32صفحہ 7پر)

 کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو بنیادی سہولیات کے منصوبوں سے بروقت مستفید کرینگے انہوں نے کہا کہ ملتان شہر کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا ہے جو کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی توجہ سے حل ہونے جا رہا ہے حکومت پنجاب نے ملتان شہر میں سیوریج مسائل کے حل کے لئے اربوں روپے کے فنڈز دے دیے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی  کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ملتان شہر میں سیوریج منصوبوں کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے قومی انتخابات میں عوام سے جو وعدے کیے گئے تھے  ان کو پورا کر رہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار  قومی حلقہ  155 اور پی پی 214 میں یونین کونسل نمبر 10 میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبے کے افتتاح  کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا منیجنگ ڈائریکٹر واساناصر اقبال،وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر سمیت واسا کے افسران، پی ٹی آئی کے رہنما اور بڑی تعداد میں اہل علاقہ بھی موقع پر موجود تھے منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے محمود آباد، رحمان آباد اور منیر آباد میں سیوریج لائن  تبدیلی کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس علاقے میں 24 انچ کی2 ہزار فٹ نئی لائنیں ڈالی جائے گی اور اہل علاقہ کو نکاسی آب کے درینہ مسائل سے ریلیف ملے گا۔

عامر ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -