زہر پلانے سے بچی جاں بحق‘ ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے

 زہر پلانے سے بچی جاں بحق‘ ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) 5 سالہ بچی کی زہر پلانے سے ہلاکت کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے شروع ہوگئے، تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواح میں  تھانہ سنانواں کے علاقے میں  5 سالہ ایمن بی بی کو زہر پلانے کی  اطلاع پر (بقیہ نمبر33صفحہ 7پر)

مقامی پولیس نے ایس ایچ او کے ہمراہ فوری ریسپانڈ کیا اور اس کے نانا کی مدعیت میں عاشق حسین،مہتاب حسین اور شاہد کے خلاف بچی کو  زہر پلانے کی ایف آئی آر درج کر  دی گئی ترجمان پولیس کے مطابق بچی کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر سنانواں وہاں سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو اور پھر تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا لیکن بچی جانبر نہ ہو سکی، بچی کے انتقال پر ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ ایزاد کر دی گئی ہے، پولیس ترجمان کے مطابق فارینزک ایجنسی اور کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں بچی کے لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب،آر پی او ڈیرہ غازیخان ڈویژن اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس چھاپے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -