حکومت پر تنقید کرنیوالے صرف سیاست چمکا رہے ہیں‘ خاور علی شاہ 

  حکومت پر تنقید کرنیوالے صرف سیاست چمکا رہے ہیں‘ خاور علی شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کبیروالا(تحصیل رپورٹر) جوبائیڈن سے”ٹرمپ“کے مقابلے سے بہتر ی کی توقعات ہیں،معاشی حالات نے ماضی والے”جنگی جنون“ کا فلسفہ بدل دیا ہے،پاکستان کو”چین“ جیسا عظیم دوست میسر ہے،جس نے ہر مشکل حالات میں حق دوستی نبھایا،اپوزیشن گزشتہ(بقیہ نمبر34صفحہ 7پر)
 تین دہائیوں کی کرپشن کا گندچھپانے کیلئے کوشاں ہے،حکومت کے اڑھائی سالہ دور اقتدار کی کارکردگی پر تنقید کرکے سیاست چمکانے والوں کو سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملے گا،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے موضع بلاول پور میں سید گروپ کے سینئر رہنما راؤ جمشید علی خاں سے ملاقات کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کو”کرونا“ کی وباسے پہنچنے والے شدید مالی خسارے کی وجہ سے بہت سے ممالک کے دماغوں سے ”نئی جنگیں“ کا بھوت اتار دیا ہے،اب امریکہ سمیت کوئی ملک بھی ”جنگ“ چھیڑنے کا متحمل نہیں ہوسکتا،جو بھی ایسا کریگا،وہ اسکی خود کشی کے مترادف ہوگا،مضبوط اور بہتر معاشی حالات کے ساتھ ابھرنے والے ممالک کا مستقبل نہ صرف روشن بلکہ عالمی سطح پر ہونیوالے فیصلوں میں ان کا کردار ”کلیدی“ اہمیت کاہوگا،پاکستان بھی عالمی تناظر میں ہونے والی صف بندی میں اپنے بہترمفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایسے بلاک کا حصہ بنے،جو پاکستان کی اہمیت وافادیت کو شعور رکھتا ہو۔اس موقع پرراؤ محمد علی، راؤ نفیس احمد،راؤ افتخار احمد،رانا شاہد مصطفےٰ،سردار عاطف سہو بھی موجود تھے۔
خاور شاہ