چوک میتلا سے اغواء ہونیوالا بچہ 20 گھنٹے بعد بازیاب‘ رشتہ دار ملوث 

  چوک میتلا سے اغواء ہونیوالا بچہ 20 گھنٹے بعد بازیاب‘ رشتہ دار ملوث 

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) تھا نہ ٹبہ سلطان پور کی حدود چوک میتلا سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والے 12سالہ بچے کو20گھنٹے کے اندر دوکوٹہ میں کاروائی کر کے(بقیہ نمبر38صفحہ 7پر)

 بازیاب کرا لیا گیا۔ تفصیل کے مطا بق تھا نہ ٹبہ سلطان پورکی حدود چوک میتلا کے چک نمبر166ڈبلیو بی سے مبینہ طور پر اغواء ہو نے والے 12سالہ بچے محمد شہباز کو رشتے داروں نے ہی اغواء کرلیا تھا تاکہ ان سے پرانی رنجش نکالی جاسکے جس پر ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی میلسی مہر وسیم سیال اور ایس ایچ او کرائم فائٹرمرزارحمت علی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیتے ہوئے بچے کوتمام ذرائع استعمال کرتے ہوئے برآمد کرنے کاٹاسک دیا جس پر ڈی ایس پی میلسی اور ایس ایچ او مرزارحمت علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سخت سردی اور دھند میں دن رات ایک کرتے ہوئے 20گھنٹے کے اندر مبینہ طور پر اغواء ہو نے والے12سالہ محمد شہباز کو دوکوٹہ میں کامیاب کاروائی کر کے برآمد کیا جس پر ڈی ایس پی مہروسیم سیال اور ایس ایچ او صدرانجمن تاجران چوہدری طارق رشیدکمبوہ، حاجی منہدی حسن کمبوہ،محمد ارشد خان منیس اور دیگر کی موجودگی میں بچے کوورثاء کے حوالے کیا عوام اور تاجروں محمد ارشد خان منیس کی جانب سے ایس ایچ او مرزارحمت علی کو صرف20گھنٹے کے ریکارڈ کے دوران بچے کو دوکوٹہ سے بازیاب کروانے پرپھولوں کے گلدستہ دیااور مبارک باد پیش کی دوسری جانب ڈی پی او وہاڑی نے بھی ٹیم کو شاباش دی ہے۔ 

بازیاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -