ڈیرہ میں بہار فیسٹیول کرانیکا فیصلہ‘ تیاریاں شروع‘ ادارے متحرک

  ڈیرہ میں بہار فیسٹیول کرانیکا فیصلہ‘ تیاریاں شروع‘ ادارے متحرک

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازی خان میں بہار فیسٹیول کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے پی ایچ اے اور دیگر محکموں کو بہار فیسٹیول کے تحت پھولوں کی نمائش اور دیگر سٹالز کے جلد انتظامات کی ہدایات جاری کر دیں انہوں نے (بقیہ نمبر39صفحہ 7پر)

ویران کے گئے غازی پارک کا بھی دورہ اور جلد بحالی کی ہدایات دیں مشیر وزیر اعلی نے شہر کے مختلف پارکس کو بہترکرنے، گرین بیلٹس کی تیاری اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ کو ہدایت کی کہ وہ بہار فیسٹیول اور متعلقہ انتظامات کی خود نگرانی کریں انہوں نے کہا کہ جلد عوام کو پھولوں سے مہکتے بہار فیسٹیول کا تحفہ دیں گے۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے تاجروں کی مدد سے شہر کو ترقی یافتہ اور خوبصورت بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیامشیروزیراعلی نے صرافہ مارکیٹ  میں جاکر انجمن تاجران کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔شہر کو خوبصورت بنانے اور تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ کسی بھی علاقہ کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہوتاہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کو خوبصورت بنانے اور عوام کو معاشی ریلیف دلانے کے لیے تاجربرادری حکومت کا ساتھ دے تاجروں کے جائز مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔ مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے ہمیشہ یاد رہتے ہیں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت ڈیرہ غازی خان میں تعلیمی ادارے کے قیام سے خطہ کی نسل زیور تعلیم سے آراستہ ہو گی انہوں نے ادارہ کے لیے زمین عطیہ کرنے والی شخصیت ملک رمضان جڑھ کے جذبہ کو بھی سراہا ان کے ڈیرے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کررہی ہے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبہ کی تکمیل سے نہ صرف ڈیرہ غازی خان بلکہ پنجاب کے دیگر اضلاع سمیت بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے لوگ بھی مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا بھی جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گامشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سکول کے تعمیراتی کام اور دیگر امورکے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ و نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رقیہ رمضان ایڈووکیٹ سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما موجود تھے۔

ادارے متحرک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -