بجلی کی قیمت میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،عابد صدیقی

 بجلی کی قیمت میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 95پیسے اضافہ کا ظالمانہ اقدام ہے حکومت فلفور واپس ہے حکومت اپنے مشکل مالی حالات کو عوام پر نہ تھوپے ایسے حالات حکومت کے اپنے کھڑے کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف یوٹیلیٹی سٹورز پر متعدد اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 اور مرچ‘ ڈبہ بند اچار‘ مشروبات‘ مصالحہ جات‘ شیمپو،کپڑے دھونے کا پا?ڈر اور صابن کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ اشیائے خورو نوش اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں وقفے وقفے سے مسلسل اضافہ عوام کے لئے وبال جان بن چکا ہے بیرون ملک سے متعدد اشیاء کی بھاری مقدار درآمد کرنے کے باوجود قیمتیں نیچے نہیں آ رہیں 60روپے لٹر میں دستیاب پٹرول 110روپے تک ملتا ہے۔ بجلی کی صورت حال بھی یہی ہے۔ بل میں پانچ کے لگ بھگ ٹیکس شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ماضی کی حکومتوں کو قصور وار قرار دینے کی بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -