ورلڈ پاسبان ختم نبو ت بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیگی

ورلڈ پاسبان ختم نبو ت بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیگی

  

   لاہور(پ ر) ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب ناظم اعلیٰ مولانامحمدحنیف حقانی ناظم نشرواشاعت حافظ نیاز احمد بنگلانی اورآزادکشمیرکے صدرمحمدفیصل اعوان جنرل سیکرٹری سیدانشاء اللہ کشمیری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیاہے کہ ورلڈپاسبان ختم نبوت 26جنوری بھارت کے یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنائے گی جس کے تحت اس روزکشمیری و دوسری تنظیمیں کشمیراورپاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے ومظالم کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کرینگی اور مظاہرین بازؤ ں و پیشا نیو ں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر مختلف ممالک کے سفارت خانوں کے باہرکشمیرپر ظالمانہ قبضے و بھارتی دہشتگردی کیخلاف بھرپوراحتجاج ریکارڈکرائینگے۔

 نیزاحتجاجی مظاہروں وریلیوں میں بھارتی پرچم اورنریندن مودی کے پُتلے بھی نزرِ آتش کیئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -