نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی نے منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا 

نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی نے منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی پنجاب حکومت کے زیرِاہتمام لبرٹی چوک میں لاہور شہر میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب، نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز،میاں طارق محمود وائس چیئرمین اور چیف کوآرڈینیٹر فواد رسول بھلر نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی پنجاب حکومت نے آگاہی مہم کی قیادت کی۔کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین اور وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل ناصر سلمان اور پی ٹی آئی لاہور کے صدر  غلام  محی الدین  دیوان، محمد سعید بٹ، محمد زبیر، صداقت پٹھان، سہیل آصف اقبال، ندیم چوہدری،سید منور رضوی،آصف شکور، پرویز خان، سید محسن، صائمہ شہزاد، ثروت روبینہ،عدیل راشد، رانا اختر حسین، سول سوسائٹی سمیت اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر میاں طارق وائس چیئرمین اور چیف کوآرڈینٹر  نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی حکومت پنجاب  فواد رسول بھلر نے میڈیا سے گفتگوکے دوران کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں ریلیاں نکالی جائیں گی،منشیات کی آگاہی مہم میں میڈیا اہم رول ہے  نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ دا ری ہے اساتذہ کا کام ہے کہ طالبعلموں پر نظر رکھیں والدین کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی،

  

علاقہ میں ایس ایچ او کے بغیر کوئی منشیات کا کام نہیں ہو سکتا،آئی جی پنجاب سے کہوں گا کہ ایس ایچ اوز کو پابند کریں کہ منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کریں۔وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے وڑن کے مطابق معاشرے ڈرگ فری بنائیں گے ایک سال تک آگاہی کمپیین کو جاری رکھیں گے ہم سب کا مشن ہے کہ پاکستان کو منشیات سے پاک کریں گے پولیس کو اس مہم میں ہمارا ساتھ دینا چاہئے۔یونیورسٹیوں میں منشیات کی روک تھام کے لئے کنونشن کا انعقاد اور نوجوان نسل کو آگاہی دیں گے وہاں ہاتھ ڈالیں گے جہاں معلوم ہوگا کہ منشیات فروخت ہو رہی ہے آئس نشے پر کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گے چھ ماہ میں امید ہے منشیات پر قابو پالیں گے