طلبہ کا مسلم ٹاؤن میں آن لائن امتحانات کے حق میں احتجاج
لاہور (لیڈی رپورٹر) سینکڑوں طلباء یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے روایتی امتحانات لینے کے فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے گزشتہ روز مسلم ٹاؤن میں پلے کارڈ اٹھا کر امتحانات کے روایتی طریقہ کار کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرے میں شامل طلباء کا مطالبہ تھا کہ ان سے روایتی طریقہ کار سے امتحانات لینے کی بجائے آن لائن سسٹم کے تحت امتحانات لئے جائیں۔ جس کے لئے وہ یونیورسٹی انتظامیہ کو ڈبل فیس دینے کے لئے تیار ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چونکہ وہ کرونا وائرس کی وجہ سے آن لائن سمسٹر لیتے رہے ہیں اس لئے ان سے آن لائن امتحانات لئے جائیں۔