جماعت اسلامی آج ٹاؤن شپ میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی

جماعت اسلامی آج ٹاؤن شپ میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)جماعت اسلامی کی اب جاگ میرے لاہور مہم کے تحت بجلی کی بڑھتی قیمت،سوئی گیس و صاف پانی کی عدم فراہمی اور شہر کو بدترین کچراکنڈی میں بدلنے پر حکمرانوں کے خلاف عوامی طاقت سے بھر پور عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ آج بروز اتوار صبح ساڑھے 11 بجے فیلڈآفس میڑوپولیٹن کارپوریشن 2 سی ون ٹاؤن شپ لاہور میں کیا جائے گا۔


احتجاجی مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم،امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد کریں گے۔احتجاج میں ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف،سیکرٹری جے آئی یوتھ پاکستان شاہد نوید ملک، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید احسان اللہ وقاص،نائب امیر جماعت اسلامی و صدر کنوئنیر شہر مسائل کمیٹی چوہدری محمودالاحد،دپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ،صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف، امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور خالد احمد بٹ و دیگر قائدین کریں گے۔