فوڈ اتھارٹی کا عوامی آ گاہی مہم چلانے کا فیصلہ

فوڈ اتھارٹی کا عوامی آ گاہی مہم چلانے کا فیصلہ

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عام آدمی کیلئے لیبل پڑھنے کے رہنما اصول جاری کر دیئے۔ نئی ہدایات پر عمل کرنے کے بعد عام آدمی بھی اشیا خوردو نوش کا لیبل واضح پڑھ سکے گا۔ جاری کردہ نوٹس میں لیبلنگ کے حوالے سے تمام اہم نکات کی(بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)

 وضاحت کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نوٹس کے مطابق کسی بھی لیبل کا مکمل طور پر سچ پر مبنی ہونا اور مدت معیاد تحریر کرنا لازم ہے۔ نوٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی لیبلنگ قوانین کے تحت لکھائی کا واضح ہونا بھی لازم ہے۔ لیبل میں مکمل غذائی معلومات، تناسب اور صحیح مقدار لکھنے کی قانونی پابندی بھی عائد ہے۔ علاوہ ازیں لیبل پڑھنے کے رجحان میں اضافہ کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوامی آگاہی مہم بھی چلانے کا فیصلہ کیاہے۔

عوامی آگاہی مہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -