خدمت گروپ کی طرفسے سند س فاؤنڈیشن کو1050بوتل خون عطیہ

    خدمت گروپ کی طرفسے سند س فاؤنڈیشن کو1050بوتل خون عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)خدمت گروپ ہال روڈ کے زیر اہتمام سُندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا،ہیموفیلیا اور دیگر خون کے امراض میں مبتلا مریض بچوں کے لیے تین روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ ہال روڈ پر لگایا گیا جس میں تاجران و دوکاندار وں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خون کے عطیات سُندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا، ہیمو فیلیا کے مریض بچوں کے لیے دئیے۔ اس موقع پر ڈائر یکٹر سُندس فا ؤنڈیشن سہیل وڑائچ اور صوبائی وزیر برائے بیت المال اور سوشل ویلفیئر سید یاور حسین بخاری اور صوبائی وزیر برائے مینجمنٹ اور پر وفیشنل ڈویلپمنٹ ملک نعمان احمد لنگڑیال نے بھی ہال روڈ کیمپ کا دورہ کیااور خون کا عطیہ کر نے والوں کے جذبے کو سراہتے ہو ئے خدمت گروپ ہال روڈ کے صدر بابر محمود کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ خدمت گروپ ہال روڈ لاہور نے ہمیشہ کی طرح سُندس فا ؤنڈیشن کے مریض بچوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں  ۔ اِس مو قع پر سرپراست اعلیٰ خدمت گروپ محمد اعظم سینئر نا ئب صدر سلیم اصغر بھٹی ممبر (EC) جنرل سیکرٹری معظم خان کے ساتھ دیگر عہدیدا ران جن میں میاں جمیل، شیخ عابد حسین، ذیشان خالد صاحب، عامر بھنڈر صاحب، شمعون اقبال، عامرا عوان اور نومی بٹ کے مشترکہ تعاون سے 1050 خون کے عطیات جمع کیئے۔