رحیم یار خان: چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  رحیم یار خان: چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  

رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) چوری کی 8 وارداتیں ہوئیں‘ ملزمان نقدی سگریٹ طلائی زیورات سامان کریانہ موٹر سائیکل اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات کے ایل پی روڑ کے رہائشی محمد سلیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم (بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)

ملزمان نے 1 لاکھ 4 ہزار 200 روپے کی نقدی اور سگریٹ چرا لیے دوسری واردات مٹھ ڈنڈام کے رہائشی حق نواز کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان جان محمد وغیرہ نے 11 ہزار 500 روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیے تیسری واردات چک 11 کے رہائشی محمد شاہ کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد نذر وغیرہ نے 34 ہزار روپے مالیت کا سامان کریانہ چرا لیا چوتھی واردات کوٹلہ رائے قبول کے رہائشی محمد رمضان کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم ارشاد احمد نے 1 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات خانبیلہ کی رہائشی نسرین بی بی کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 اختر عباسی وغیرہ نے ہزاروں روپے مالیت کا بلڈنگ میٹریل چرا لیا چھٹی واردات حاکم ٹان کے رہائشی راشد محمود کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات سلطان ٹان کے رہائشی عمیر شریف کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان عمران وغیرہ نے 80 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ آٹھویں واردات موضع گھنیر کے رہائشی محمد نوید کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ ظاہر پیر کے رہائشی عبدالرزاق نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ اسی دوران 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان صدام وغیرہ نے اس کا 15 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لیا اور فرار ہو گئے شہری کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ گلشن اقبال کے رہائشی محمد عامر نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اسی دوران 3 نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 80 ہزار روپے کی نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل لوٹ لیا اور فرار ہو گئے شہری کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

چوری‘ ڈکیتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -