ڈاکٹر اختر ملک کا بہاولپور چیمبر آف کامرس کا دورہ‘ اہم ملاقاتیں 

ڈاکٹر اختر ملک کا بہاولپور چیمبر آف کامرس کا دورہ‘ اہم ملاقاتیں 

  

بہاولپور‘ خانقاہ شریف (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراء ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل و دیگر موجود تھے۔چیمبر پہنچنے پر صدر چیمبر تنویر محمود، سینئر نائب صدر (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

غلام فرید، اراکین ایگزیکٹو اور سابق صدور چوہدری عبدالجبار، چوہدری محمود مجید، سیٹھ محمد ارشد نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے صدر چیمبر نے مہمانوں کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔ صدر چیمبر نے مطالبات پیش کرتے ہوئے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے لیے علیحدہ سے الیکٹرک فیڈر کا قیام، بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لیے فنڈز کا اجراء، NHAسے متعلق مسائل اور بہاولپور کو CPECسے بذریعہ موٹروے لنک کرانے کیلئے بھی کہا۔ جس پر صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ سمال انڈسٹریز کے لیے علیحدہ فیڈر کے قیام کے لیے وہ جلد ہی اقدامات کریں گے اور انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ یہ منصوبہ جلد پایا تکمیل تک پہنچ جائیگا۔ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کی تکمیل کے لیے انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں صوبائی حکومت سے مزید فنڈز کے اجراء کیلئے بات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب خاص طور پر بہاولپور ان کا اپنا علاقہ ہے اور اس علاقے کی تعمیرو ترقی کے لیے وہ خود اور صوبائی حکومت بھی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور جنوبی پنجاب کا ایک اہم حصہ ہے اور میرا تعلق بھی اسی سر زمین سے ہے اور اس علاقے کے مسائل کا بر وقت حل میرے لیے باعث فخر ہوگا۔ اراکین چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا موجودہ حکومت بجلی کے شعبہ میں کار کردگی اور اس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انرجی ڈیپارٹمنٹ کو مزید فعال کیا گیا ہے اور متبادل ذرائع کے توانائی کے ذریعے سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور پنجاب کو سولر صوبہ ڈکلیئر کیا گیا ہے اور حکومت پنجاب انرجی مینجمنٹ پر مکمل توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپو ر کوجلد ہی موٹر وے سے لنک کر دیا جائیگا۔انہوں نے یہ بھی کہا لاہور، قصور براستہ بہاولنگر، چشتیاں، بہاولپور اور رحیم یار خان کو CPECسے لنک کرنے کا منصوبہ بھی حکومت پنجاب کے زیر غور ہے۔انہوں نے بہاولپور چیمبر کی جانب سے پیش کیے گئے دیگر تمام مطالبات کے ازالے کیلئے بھی مکمل یقین دہانی کرائی۔تقریب کے آخر میں چیمبر کے سابق صدر چوہدری عبد الجبار نے مہمانوں کی آمد پر اظہار تشکر کیا۔ 

اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -