پاکستان پوسٹ کے خلافمنفی خبریں بے بنیاد ہیں،ترجمان

پاکستان پوسٹ کے خلافمنفی خبریں بے بنیاد ہیں،ترجمان

  

لاہور(پ ر)حالیہ چند دنوں میں پاکستان پوسٹ کے حوالے سے کچھ اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے بے بنیاد اور من گھڑت خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں پاکستان پوسٹ کی جانب سے ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔ پاکستان پوسٹ  اپنے صارفین کو یقین دلاتا ہے کہ اُن کی رقوم کا تحفظ پاکستان پوسٹ اور حکومت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے اور ادارے کو اپنی ذمہ داری کا پورا احساس ہے۔ پاکستان پوسٹ اپنے صارفین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ایسی  بے بنیاد خبروں پر دھیان نہ دیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -