کوٹ ادو: اشتہاری کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پر حملہ

کوٹ ادو: اشتہاری کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پر حملہ

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پرحملہ کردیا گیا‘ تھانیدار سے نقدی قیمتی موبائل فون بھی چھین(بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)

 لیا، ملزم پارٹی کی نشاندہی کے لیے جانے والا مدعی مقدمہ موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع پر پولیس سی مزید بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، حملہ آور ایک مرد اور 2 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا، تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ میں بستی آدم موضع کھوکھر کے خضر عباس اور کاظم حسین کے خلاف عطااللہ المظہر کھنڈویہ  کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ نمبر592/20زیر دفعہ 392 درج ہوا تھا،گزشتہ روز پولیس محمودکوٹ کے ایس آئی محمد اقبال پولیس پارٹی اور مدعی مقدمہ کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے موضع کھوکھر پہنچے تو وہاں پر موجود عارف،صادق‘صادق‘ اصغر‘ عمر،خالدہ بی بی، آمنہ بی بی نے مسلح ڈنڈوں سوٹوں اور اینٹوں سے پولیس پر حملہ آور ہوگئے موقع پرموجود مدعی مقدمہ جان بچا کر موقع سے فرار ہوگیا جبکہ حملہ آور پارٹی نے تھانیدار محمد اقبال کو زد و کوب کر کے اس سے نقدی67سوروپے اور قیمتی موبائل فون چھین لیا،حملہ کی اطلاع پر تھانہ سے پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے صادق کمہار اور 2 خواتین خالدہ بی بی اور آمنہ بی بی کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس محمودکوٹ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اقبال کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 21/ 31 زیر دفعہ 353، 186، 379 506، 148،149 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -