رنگ پور: سیوریج منصوبوں میں مبینہ کرپشن‘ ذمہ دار ریکارڈ سمیت اینٹی کرپشن طلب

رنگ پور: سیوریج منصوبوں میں مبینہ کرپشن‘ ذمہ دار ریکارڈ سمیت اینٹی کرپشن طلب

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ کی سب تحصیل  رنگپور میں ٹف ٹائل اور سیوریج منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر مقامی ایم پی اے اظہر خان چانڈیہ کے بیٹے نعیم عباس نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن کو درخواست دیدی جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی(بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

 جی خان نے پبلک ہیلتھ مظفرگڑھ کے ایس ای، ایکیسن، ایس ڈی او، سب انجینئر اور متعلقہ ٹھیکیدار کو پیر کو طلب کرلیا ہے اور دفتر  اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں ایکسین پبلیک ہیلتھ ایس ڈی او اور متعلقہ ٹھیکیدار کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ھونے کا حکم دیا ہے واضح رہے کہ رنگپور میں سیوریج اور ٹف ٹائل کا میگا پراجیکٹ 7 سال گزرنے پر بھی تاحال مکمل نہ ہو سکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اینٹی کرپشن طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -