افواج پاکستان کاخود احتسابی کانظام قابل تحسین ہے،سجاد علی شاکر

   افواج پاکستان کاخود احتسابی کانظام قابل تحسین ہے،سجاد علی شاکر

  

لاہور (خبر نگار)فنانس سیکرٹری آف پنجاب (سی سی پی) سجاد علی شاکر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کاخود احتسابی کانظام قابل تحسین ہے، 22کروڑ پاکستانیوں کو افواج پاکستان پر فخر ہے۔ افرتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔ قوم کے نونہالوں نے خون میں نہا کر وطن سے محبت اور اس کی بقا کا ثبوت دیا۔افواج پاکستان اور پاکستانی قوم میں اتنی طاقت ہے کہ ہم کشمیر کو آزاد کرواسکتے ہیں، 73سال ہو گئے کشمیر پر بھارت کا قبضہ ہے۔ نہتے کشمیریوں پر بھارت کے مظالم بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔

پوری دنیا کے مسلم ممالک کو کشمیر کی آزادی کے لیے ہمارے ساتھ کھڑا ہو نا پڑے گا۔انہوں نے کہا مزید کہ ملک میں اس وقت سی پیک جیسے معاشی پائیلٹ پراجیکٹ کی بلا تاخیر تکمیل سے امریکہ سمیت اس کے تمام حامی پاکستان کے امن اور اس کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے اپوزیشن اور سازشی عناصر کو استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستانی عوام افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے پناہ محبت رکھتے اور ان کے خلاف سازش میں سرگرم عناصر کی سرکوبی کے لیے پر عزم ہیں۔ افواجِ پاکستان کے خلاف بیانات ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی بیرونی سازش ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -