روجھان: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈائیلسز سنٹر کا افتتاح‘ اقدامات شروع
راجن پور‘روجھان (تحصیل رپورٹر‘نمائندہ پاکستان) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سردار شیر عالم مزاری کے ہمراہ آج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ خلیفہ(بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)
روجھان میں ڈیلسز سنٹر کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میں معززین شہر عمائدین علاقہ اور پی ٹی آئی کے ورکرز اور کونسلرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا‘ سپاس نامہ یعقوب احمد عابدی نے پیش کی جس میں روجھان کے ہسپتال میں کارڈیک سنٹر میں ڈاکٹر کی مستقل تعیناتی، ٹراما سنٹر کا قیام، اور دوسرے طبی درپیش مسائل سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کو آگاہ کیا گیا‘ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہسپتال میں جملہ طبی مسائل کو حل کرنا اور کارڈیک سنٹر میں ڈاکٹر کی تعیناتی میری اولین ترجیح ہے انہوں کہا کہ روجھان اور اس کے گرد و نواح کی عوام کو مکمل طبی سہولیات فراہم ہونگی انہوں نے بہترین خدمات سرانجام دینے پر ڈاکٹر اکرام لغاری کو خراج تحسین پیش کیا اور ہسپتال میں جملہ سٹاف اپنا فرض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینا قابل ستائش ہے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عربی شہزادے سے ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات کی ہے کہ ابوظہبی کے تعاون سے بنائی گئی پختہ پل پر اپروچ روڈ کی تعمیر کرنے کا اصرار کیا ہے تاکہ اپروچ روڈ بننے سے ہمارا علاقہ ترقی کرے گا اور دو اضلاع کو ملنا والا پل چالو ہونے سے لوگوں کے روزگار کھلیں گے اور تعلیمی اور طبی مسائل میں مدد ملے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روجھان میں ڈگری گرلز کالج کے قیام کے لیے بھی بات ہو چکی ہے اور بہت جلد ڈگری گرلز کالج کا قیام ہو گا اور روجھان میں جملہ تعلیم مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے ڈیلسز سنٹر روجھان میں زیر علاج افراد سے ملے اور ان سے طبی سہولیات کے بار استفسار کیا مریضوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ہمہ وقت موجود رہتے ہیں اور جملہ طبی سہولیات فراہمی کی جاتی ہیں جس پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایک سوال کے جواب میں روجھان میں امن و امان کے حوالے سے کہا کہ پہلے سے اب روجھان میں امن و امان کی صورت حال کسی حد تک بہتر ہوئی ہے ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس سلسلے میں تعاون کریں گے انہوں کہا کہ روجھان میں امن و امان کی حالت بہتر ہو رہی ہے، علاوہ ازیں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے ایم ایس روجھان اکرام اللہ خان لغاری، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عاطف، ڈپٹی سٹرکٹ ہیلتھ روجھان ڈاکٹر جاوید ثاقب، ڈاکٹر خادم محبوب، ملک عبدالکریم، ہسپتال کی جملہ سٹاف میں کام کرنے والی پوری ٹیم کو اپنی ڈیوٹی نیک نیتی سے سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اقدامات شروع