موبائل نظریاتی یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں کے دورے
لاہور (لیڈی رپورٹر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام جاری پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ وکٹوریہ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول‘ موری گیٹ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گورنر ہاؤس‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ علی رضا آباد‘ رائے ونڈ روڈ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ چمروپور‘ رائے ونڈ روڈ کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ‘طلبا اور طالبات کی تعداد 380تھی۔