سات روزہ بین المذاہب ہم آہنگی فیسٹیول یکم فروری کو شروع ہو گا

  سات روزہ بین المذاہب ہم آہنگی فیسٹیول یکم فروری کو شروع ہو گا

  

   لاہور(سٹی رپورٹر) بین ا لمذاہب ہم آہنگی فیسٹول پوری دنیا میں یکم تا سات فروری تک منایا جائے گا جبکہ اس فیسٹول کو پاکستان میں پہلی مرتبہ لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی پاکستان سید محمود غزنوی نے روزنامہ”پاکستان“ کو خصوصی انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ فیسٹول پوری دنیا میں ایک ساتھ منایا جاتا ہے جس کامقصد تمام مذاہب میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے تا کہ لوگوں میں آپسی تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیسٹول کی سر پرستی صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کریں کے جبکہ جنرل سیکرٹری جاویدولیم کی معاونت بھی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول کے بھر پور اور کامیاب انعقاد کے ساتھ ہم پاکستان کا مثبت اور روشن چہرہ دنیا بھر میں لوگوں کے سامنے پیش کر سکیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -