ضمنی انتخابات میں شکست پی ڈی ایم کو ہی ہوگی،نوشین حامد معراج

 ضمنی انتخابات میں شکست پی ڈی ایم کو ہی ہوگی،نوشین حامد معراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں شکست پی ڈی ایم کو ہی ہوگی اور عوام کا فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئیگا۔


 'انصاف صحت کارڈ سمیت دیگر منصوبے عوامی امنگوں کی تر جمانی ہے 'عوام سے کیے جانیوالے تحریک انصاف کی حکومت تمام وعدے پورے کر یگی۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں قوم کو گمراہ کر نے کی ناکام کوشس کر رہی ہیں ان جماعتوں کو پہلے بھی عوام مستر دکرچکے ہیں آئندہ بھی انکو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور پاکستان تحر تک انصاف ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوگی اور ملک میں ترقی اور خوشحالی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا