موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے،فیصل رفیق

موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے،فیصل رفیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے موبائل فونز اینڈ اسیسریز مینوفیکچرنگ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل رفیق نے کہا ہے کہ مہنگائی اور گرتے ہوئے معاشی اعشاریوں کے دور میں ملک و قوم کو سہارا دینے کیلئے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے انتہائی حتمی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ قوم کو مشکل حالات سے نکالنے تعلیم صحت روزگار مثالی معاشی کاروباری سرگرمیوں کی بحالی اور عملی نفاذ کیلئے پوری قوم محنت اتحاد اور اتفاق اپنالے۔ 

حکومت اور سرکاری ادارے بزنس سیکٹر کیلئے ون ونڈو آپریشن اور سپیشل اسٹیٹس دے۔ تاجر کی توقیر اور وقار کی بحالی مسائل کا تدارک ملک و قوم کو مشکلات سے نکال لائے گا۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں آگے بڑھنے اور معاشی اہداف کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے حکومت عوام اور کاروباری طبقے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے مشکلات اور مسائل کے ازالے کی موثر اور جامع منصوبہ بندی کی حکمت عملی لے کر آئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -