فارن فنڈ نگ میں ملوث سب کا احتساب ہوناچاہیے،اشرفجلالی

  فارن فنڈ نگ میں ملوث سب کا احتساب ہوناچاہیے،اشرفجلالی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے دائرے میں جو بھی آئے اس کا شدید محاسبہ ہونا چاہیے۔ حالات و واقعات سے ثابت ہو رہا ہے کہ حزب اقتدار ہو یا حزب اختلاف فارن فنڈنگ کیس کے حمام میں سب ننگے ہیں۔ تحریک انصاف ہو یا مسلم لیگ (ن)، فضل الرحمن ہو یا زرداری، قانونی طور پر سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

 بعض جماعتوں کے انتخابی اخراجات کے لیے بھارت یا اسرائیل کی طرف سے فنڈنگ کی خبروں سے اسلامیان پاکستان میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔ بھارت یا اسرائیل سے فنڈ وصول کرنے والی جماعتیں ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی کبھی محافظ نہیں ہو سکتیں۔ غیر ملکی این جی اوز کے معاملات کے لحاظ سے بھی چیک اینڈبیلنس کا نظام شفاف کیا جائے۔ پس ماندہ علاقوں میں ویلفیئر کے نام پر قادیانیوں کی کاروائیاں نہایت خطرناک ہیں۔ فارن فنڈنگ کی طرح امریکی اور برطانوی انتخابات میں پاکستان کی بعض جماعتوں کی طرف سے فنڈنگ پر بھی پابندی لگائی جائے۔ بعض جماعتیں، بعض غیر ملکی انتخابات میں اپنے ذاتی مفادات کے لیے ریاست کے مفادات سے ہٹ کر پاکستانی پیسہ خرچ کرتی ہیں جو کسی لحاظ سے بھی ملکی مفاد میں نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -