مریم صفدر بتائیں نوازشریف کب واپس آئیں گے،رخسانہ نوید

مریم صفدر بتائیں نوازشریف کب واپس آئیں گے،رخسانہ نوید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے کہا ہے کہ مریم نواز حکومت پر تنقید نہیں قوم کو یہ بتائے علاج کے بہانے لندن جانیوالے نوازشر یف کب واپس آرہے ہیں اورملکی خزانہ سے لوٹی گئی دولت یہ لوگ کب واپس کر یں گے۔ اپنے دفتر میں گفتگو کے دوران تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے کہاکہ (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی اور انکے حواری ہر محاذ پر قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

 یہ لوگ صرف مال بچاؤ پروگرام کے تحت سب کر رہے ہیں مگر قوم نے انکے پہلے بھی مستر دکردیا ہے اور آئند بھی عوام نہ صرف انکو مسترد کر یں گے بلکہ ان سے کر پشن اور لوٹ مار کا حساب اور جواب بھی مانگ رہے ہیں جو انکو دینا پڑ یگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -