حکومت کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کرے گی،ام البنین

حکومت کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کرے گی،ام البنین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہا ہے کہ کر پشن ہی تمام مسائل کی جڑہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کرپشن کو جڑوں سے ختم کر نے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے شر یف خاندان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے انکو حساب دینا ہی پڑ یگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم  کے بارے میں سب جانتے ہیں وہ قوم سے جو بھی وعدہ کر تے ہیں اس ہر صورت پورا کرتے ہیں۔

 اس لیے ملک کو کرپشن کے ناسور سے نجات دلانے کیلئے بھی موجودہ حکومت مکمل نیک نیتی سے کام کر رہی ہے کرپشن کے خاتمے سے ملک میں حقیقی ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -