وزیر اعظم آئندہ ماہ 35ہزاراپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، عاطف میو

  وزیر اعظم آئندہ ماہ 35ہزاراپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، عاطف میو

  

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ لاہور میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پروجیکٹ کے تحت35ہزاراپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے- وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی کاوش سے پنجاب کابینہ نے پرائیویٹ افورڈ ایبل ہاؤسنگ سکیم رولز2020 اورجوائنٹ وینچررولز فار پرائیویٹ سیکٹر کی منظوری دے دی ہے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس پنجاب اور امیدوار برائے پی پی 166عاطف ایوب میونے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے بتایا کہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار سے خصوصی ملاقات ہوئی اس ملاقات کے موقع پر ٹکٹ ہولڈر پی پی 165 محمد یوسف بھی موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات کے ساتھ پی پی 166 میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کی بھی درخواست کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عاطف ایوب میو کے حلقے پی پی 166 کے لیے خصوصی فنڈز جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔ عاطف ایوب میو نے وزیراعلیٰ پنجاب کا پی پی 166 میں 1000 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کی منظوری دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویثرن کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کومصروف کرناچاہتے ہیں۔

اور اس سے پہلے پرائیویٹ افورڈ ایبل ہاؤسنگ سکیم رولز موجود نہیں تھے اوران رولز کی منظوری کے بعد پرائیویٹ سیکٹر سے بلڈرز، کنٹریکٹر، ڈویلپرز آ رہے ہیں جو کہ ان رولز  کے تحت 20فیصدایریا لینڈ پرائیویٹ ڈویلپرز گورنمنٹ کے نام کرے گا اور اس پر گھر بنانے کا پابند ہو گا -اس کے بعدان پرائیویٹ ڈویلپرز کوہاؤسنگ یونٹس کے حوالے سے تمام این او سیز ملیں گے- نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پروجیکٹ کا کام پہلے ہی لو دھراں، رینالہ، اٹک، حضرو، چشتیاں، لیہ میں تیزی سے جاری و ساری ہے اور اس کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر تیزی سے گورنمنٹ آف پنجاب سے پرائیویٹ افورڈ ایبل سکیم رولزکے تحت رابطہ کر رہے ہیں - پرائیویٹ ڈویلپرز کی طر ف سے پنجاب بھر کے مختلف شہروں کیلئے Un-solictedتجاویز آئی ہوئی ہیں اور اس کے ذریعے وہ چاہتے ہیں کہ جلداز جلد ان کو NOCsدی جائیں تاکہ وہ گورنمنٹ آف پنجاب کو 20% ایریا لینڈ پرگھر بنا کر دے سکیں -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -