پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کیلئے نقصان دہ ہے،اعجاز چوہدری

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کیلئے نقصان دہ ہے،اعجاز چوہدری

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر مرکزی سبزی منڈی انجمن آڑھتیاں کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں آئے روز  اضافہ ملکی معاشی حالات اور سبزی منڈیوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے کرائے اور ٹرانسپورٹ کا بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ کرائے میں اضافے سے کاشتکار آڑھتی کے ساتھ ساتھ عوام عام شہری بھی شدید متاثر ہوتے ہیں۔

 مہنگائی غربت اور معاشی تنگدستی کرونا وائرس کے مشکلات میں حکومت عوام کو ریلیف دے بزنس سیکٹر سبزی منڈیوں کو سہولیات سبسڈیز اور کاروبار دوست ماحول فراہم کیا جائے۔ پاکستان میں تاجر اور تجارت کو سہارا حکومت اور معیشت کی ڈوبتی ناو کو پار لگانے کا موجب بن سکتا ہے۔ حکومت معیشت کو بند گلی سے لے کر جانے سے بچانے کیلئے ملکی کاروباری حالات کو سازگار بنائے معیشت ترقی کی اڑان بھرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -