حکومت معاشی اصلاحات کیلئے جامع حکمت عملی بنائے،عتیق الرحمن

حکومت معاشی اصلاحات کیلئے جامع حکمت عملی بنائے،عتیق الرحمن

  

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر اتحاد گروپ بانو بازار اور پیرس مارکیٹ نیو انارکلی حاجی عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایشیا میں مہنگائی کی شرح میں پہلے نمبر پر آنا خطرے کی گھنٹی ہے۔ قومی و صوبائی علاقائی سطح پر کاروباری حالات پر مہنگائی نے کاروباری طبقے کو مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ حکومت معاشی اصلاحات کی حکمت عملی بنائے۔

 ایک مفصل پائیدار حقیقی بنیادوں پر جامع حکمت عملی بنائے۔

  تاجروں اور بزنس سیکٹر کے رہنماوں نمائندوں سے مشاورت اور مسائل پر بریفنگ لی جائے۔ حکومت ان حقیقی سٹیک ہولڈرز دکاندار تاجر چھوٹے سرمایہ کار کی رائے معاشی پالیسیوں میں لے آئے۔ ملکی حالات کی بہتری کا خواب موثر مضبوط اور تاجر کی آواز اور رائے سننے کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -