تحفظ ختم نبوب ایمان کا بنیادی حصہ ہے،مولانا عزیز الرحمن
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحفظ ختم نبوب ایمان کی اساس اور ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے قیام امن،قیام ملک کے اصل مقصد نفاذاسلام کے بغیر ممکن نہیں،اسلامی نظام کا مکمل نفاذہی ہماری دنیا وآخرت کی ضمانت فراہم کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولاناعزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود نے ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،مقررین نے کہا کہ دین مکمل ضابطہ حیات ہے،اللہ پاک کے نزدیک دین صرف اسلام ہے،اسلام ایسا دین ہے جوتمام زمانوں کے لیے کافی ہے،اسلام کو کبھی زوال نہیں ہوگا،دین سے پھرجانے والوں سے اللہ کوکوئی پرواہ نہیں ہے۔
۔انہوں نے کہاکہ اللہ اور اس کے رسول ؐ کا ساتھ دیں،دین کو سب پر مقدم رکھیں۔ ہمارا اولین مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے جو قیام پاکستان کی بنیاد بھی ہے لیکن 72سالوں میں اس کی طرف پیش رفت نہ ہوئی جس کی وجہ سے ہم مسائل ومشکلات کی دلدل میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کی بجائے ان کیخلاف سازشوں کو آگے بڑھایاجارہاہے اور آئین کی اسلامی دفعات خصوصاً قانون توہین رسالت اور قانون تحفظ ختم نبوت کو غیر مؤثر یا ختم کرنے کے لیے طویل دورانیے والی خطرناک سازشیں ہورہی ہیں لیکن نامساعد حالات کے باوجود یہ سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے یہ ملک ہمارا ہے اس کی نظریاتی و جغرافیائی سر حدوں کے ہم محافظ ہیں پاکستان میں بیروبی طاقتوں کو کی کسی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔