شوکت خانم نے عالمی سطح پر اپنی حیثیت کو منوایا،ہمایوں اختر

شوکت خانم نے عالمی سطح پر اپنی حیثیت کو منوایا،ہمایوں اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کیپسٹی پے منٹ کی وجہ سے سر کلر ڈیٹ تیزی سے بڑھاہے لیکن اب حکومت کی بھرپور کاوشوں سے آئی پیز نے  رضاکارانہ معاہدہ کیا ہے، ملک میں چار سے پانچ دہائیاں سیاست کرنے والوں کی سیاست ختم ہو گئی ہے اور اب وہ ملک میں بھی واپس نہیں آسکتے،شوکت خانم ہسپتال نے عالمی سطح پر اپنی حیثیت کومنوایاہے لیکن اپوزیشن اپنی سیاست کیلئے اس ادارے کے خلاف بھی منفی پراپیگنڈاکر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست اپنے لئے ہی خود کش ثابت ہوئی ہے اور اس کا حال سب کے سامنے ہے۔
 ملک میں اس وقت کوئی اپوزیشن نہیں کیونکہ پی ڈی ایم ملک میں شامل جماعتیں ملک و قوم کے مسائل پر بات کرنے کی بجائے صرف اپنی اپنی قیادت کے ریلیف کیلئے کوشاں ہیں۔ اس وقت اپوزیشن حکومت کیلئے کوئی خطرہ نہیں بلکہ یہ حواس باختہ ہو کر ہر بار اپنے ہی طرف گول کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے 90ء  کی دہائی میں ہوئے تھے اور کیپسٹی پے منٹ کے تحت بجلی استعمال کی جائے یا نہ کی جائے انہیں ادائیگیاں کرنی ہیں،کیپسٹی پے منٹ کی وجہ سے سر کلر ڈیٹ تیزی سے بڑھا ہے لیکن اب حکومت کی بھرپور کاوشوں  سے آئی پی پیز نے رضا کارانہ معاہدہ کیا ہے جس سے  کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو چلانے کے ساتھ ماضی کی حکومتوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے اور یہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔