اپوزیشن جماعتوں کا اصل مطالبہ کر پشن کے مقدمات کا خاتمہ ہے،زرقاتیمور

  اپوزیشن جماعتوں کا اصل مطالبہ کر پشن کے مقدمات کا خاتمہ ہے،زرقاتیمور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اصل مطالبہ کر پشن کے مقدمات کا خاتمہ ہے مگر انکا یہ مطالبہ اور تمنا انکے دل میں ہی رہے گی اور تحر یک انصاف کی حکومت نہ صرف چوروں کو انکے انجام سے دوچار کر یگی بلکہ آئینی مدت بھی پوری کر لے گی۔اپنے ایک بیان میں تحر یک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پہلے دن سے حکومت کیخلاف سازشیں ا ور منفی پروپگنڈے کر رہی ہیں۔

 تاکہ عوام کو بے وقوف بنایا جاسکے مگر عوام جانتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ہی وہ لیڈر ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -