اسرائیل کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا،طاہر ڈوگر

اسرائیل کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا،طاہر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ اسرئیل کو تسلیم نہ کرنے کا پاکستان کا موقف پوری دنیا پر واضع ہے، قائد اعظم نے اسرائیل کو غاصب اور ناجائز ملک قرار دیا، قومی اداروں کو نشانہ بناکر کونسی قوتوں کو خوش کیا جارہا ہے،عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا اسرائیل لاکھوں فلسطینیوں کا خونی ہے اسے کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا،بھارت اور اسرائیل مسلم نسل کشی کرنے پر ایک ہی طرز کی پالیسی پر گامزن ہیں۔


،مقبوضہ کشمیر میں ہندؤں کی آبادی کو بڑھانے کیلئے مودی حکومت نے دن رات ایک کیا ہوا ہے،بجلی کی قیمتوں میں 2روپے فی یونٹ اضافہ زیادتی ہے۔


غریب عوام پر مہنگائی بم گرانے کے مترادف ہے،اپوزیشن جماعتیں اور حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں،ایوانوں میں غربت کے خاتمے اور غریب کے مسائل حل کرنے پر آواز اٹھائی جائے، طاہرڈوگر کا کہنا تھا کہ کارکنان تنظیمی کام کو مزید تیز اور عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے،کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں،عوامی رابطہ مہم تیز کرکے تنظیم کے پیغام کو گھرگھر اور قریہ قریہ پہنچائیں،انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے ہر فرد کو کردار اداکرنا ہوگا،حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کھوکھلے دعوؤں کی بجائے عملی کام کرئے۔