بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں ملوث تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 فروری تک توسیع کر دی نیب کی جانب سے بن عالم ہاؤسنگ سکینڈل کیس کا ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے اس کیس کے ملزموں میں محمد اعظم، محمد آصف اور ناظم علی شامل ہیں نیب کے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے رکھا ہے ملزمان نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سے فارم بیچے جبکہ ملزمان کے پاس زمین موجود نہیں تھی ملزمان اب تک 20 ہزار سے زائد پلاٹوں کے فارم فروخت کر چکے ہیں گزشتہ روزبن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کی جانب سے احتساب عدالت کے باہر ملزموں کے خلاف احتجاج بھی کیاگیا۔
متاثرین نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی نے ہمارے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -