ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، 32لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، 32لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق  شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکو اطہر سے 4 لاکھ روپے  نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے چوہنگ کے علاقے میں مسلح ڈاکو رشید خان کے گھر میں گھس کر اس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5 لاکھ40  ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکو  عثمان کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر3لاکھ60 ہز ار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو خرم اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ20  ہز ار روپے نقدی و طلا ئی زیورات،سول لائن کے علاقے میں مسلح ڈاکو فرحان اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ75 ہز ار روپے نقدی و طلائی زیورات،مسلم ٹاؤن کے علاقے ڈاکو صفدر اور اس کی فیملی سے2لاکھ 45 ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،مغلپورہ  کے علاقہ میں مسلح ڈاکو زین سے 4 لاکھ  78 ہزارروپے نقدی و موبائل چھین کر فرار ہو گئے اچھرہ  کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر  نصراللہ سے3 لاکھ 30 ہزار اور موبائل فون، داتا دربار سے ڈاکو گن پوائنٹ پر احمد سے 2 لاکھ 18 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے شمالی چھاونی، نصیرآباد، ڈیفنس،گلبرگ اور مصطفی ٹاون سے گاڑیاں اور نواں کوٹ، مانگا منڈی اور نشتر کالونی کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

  

مزید :

علاقائی -