شہباز تتلہ قتل کیس، گواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب 

شہباز تتلہ قتل کیس، گواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ قتل کیس میں آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر تے ہوئے مزید سماعت26جنوری تک ملتوی کردی ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید کی ٹرانسفر کی بناء پر گزشتہ روزڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی ملزمان کو جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غیرت کے نام پر اپنے قریبی دوست کو ساتھیوں کے ساتھ ملکر قتل کرنے والے سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کی پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی شہباز تتلہ کے اغوا ء کا مقدمہ 7 فروری 2020 ء کو تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا  مفخر عدیل کے علاوہ دیگر ملزمان میں اسد بھٹی اور کانسٹیبل عرفان قتل میں ملوث ہے دوران تفتیش مفخر عدیل نے شہباز تتلہ کو درندگی سے قتل کرنے کا اعتراف کیا مفخر عدیل نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے شہباز تتلہ کو درندگی سے قتل کر کے لاش کو تلف کر دیا تھا، ملزم نے شریک ملزم اسد بھٹی کی معاونت سے شہباز تتلہ کو قتل کیا اور ملزم نے تیزاب کا ڈرم پھینکنے کی جگہ کی بھی نشاندہی کی تھی،شہباز  تلہ کو نشے کی حالت میں ملزم شفیق بھٹی نے  منہ پر تکیہ رکھ کر موت کے گھاٹ اتارا تھا۔

مزید :

علاقائی -