شہباز شریف کی بیٹی، داماد دیگر سے متعلق وارنٹ گرفتاری کی نیب رپورٹ داخل 

شہباز شریف کی بیٹی، داماد دیگر سے متعلق وارنٹ گرفتاری کی نیب رپورٹ داخل 

  

لاہور(نامہ نگار)صاف پانی ضمنی ریفرنس میں نیب نے احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے داماد اور بیٹی سمیت دیگر سے متعلق وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ داخل کردی   احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی مزیدسماعت 13فروری تک ملتوی کردی گزشتہ روز نیب کی جانب سے میاں شہباز شریف کے داماد اور بیٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق رپورٹ داخل کروائی جس میں کہا گیاہے کہ دونوں ملزمان کے ایڈریس پر وارنٹ گرفتاری موصول کروائے گئے،ملزمان بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں اس سے قبل عدالت نے  شہباز شریف کے داماد اور بیٹی کے وارنٹ گرفتاری  جاری کئے تھے نیب ریفرنس کے مطابق صاف کمپنی میں ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف نے کرایہ کی مد میں کروڑوں وصول کئے جبکہ جس پلازہ میں دفاتر کرایہ  پر دیئے گئے وہ ابھی زیر تعمیر تھا۔

مزید :

علاقائی -