انسداد منشیات کی خصوصی عدالت، رانا ثناء اللہ پر فردجرم عائد نہ ہوسکی
لاہور(نامہ نگار، جنرل رپورٹر)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں گزشتہ روز بھی رانا ثناء اللہ پر فردجرم عائد نہ ہوسکی عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے 4فروری کو فردم عائد کرنے کی تاریخ مقررکردی دوران سماعت عدالت نے پہلے 30 جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی تاہم رانا ثناء اللہ کے وکلا نے اعتراض کیا کہ جو کاپیاں فراہم کی گئیں وہ پڑھنے کے قابل نہیں جس پر عدالت نے پراسکیوشن کو صاف کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے فرد جرم کی تاریخ مؤخر کرتے ہوئے سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی پراسکیوشن نے تفتیش کے دوران قلمبندکیے گئے افراد کے بیانات کی کاپیاں ملزمان کے وکلا ء کو فراہم کیں عدالتی سماعت کے بعدرانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کا کمیشن براڈ شیٹ میں تھا یہ براڈ شیٹ کے مالک بھی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے ان کی حرکتوں کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اعتراف جرم کے بعدالیکشن کمیشن کے پاس ان کیخلاف کارروائی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں انہوں نے مزیدکہا کہ جلد شیخ رشید نواز شریف سے معافی مانگتے نظر آئیں گے۔