نیب کی خواجہ آصف سے کی جانیوالی تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش 

    نیب کی خواجہ آصف سے کی جانیوالی تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش 

  

لاہور(نامہ نگار)خواجہ آصف ریسٹورنٹ میں شراکت داری اور کمپنی میں ملازمت کے حوالے نیب کو تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کر سکے نیب نے خواجہ آصف سے کی جانیوالی تفتیش سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی  احتساب عدالت میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ خواجہ آصف کی دبئی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں پارٹنرشپ رہی ہے، خواجہ آصف دبئی میں واقع جاپانی ریسٹورنٹ "زن" میں شراکت دار تھے، خواجہ آصف نے دبئی کی کمپنی آئیمیکو میں ملازمت بھی اختیار کئے رکھی، 2012 ء میں انہوں نے ریسٹورنٹ سے شراکت داری ختم اور 2017 ء میں ملازمت ترک کر دی تھی خواجہ آصف ریسٹورنٹ میں شراکت داری اور کمپنی میں ملازمت کے حوالے نیب کو تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کر سکے خواجہ آصف کی ''طارق میر اینڈ کمپنی'' میں پارٹنرشپ ہے، طارق میر اینڈ کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں 2009 ء میں 100 ملین کی ٹی ٹیز بھیجی گئیں۔

مزید :

علاقائی -