ریٹائرڈ ملازمین کی مالی مدد‘ واجبات کی ادائیگی اولین ترجیح، سی سی پی او

ریٹائرڈ ملازمین کی مالی مدد‘ واجبات کی ادائیگی اولین ترجیح، سی سی پی او

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار دوران ملازمت اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ایک فیملی کی طرح ہیں لاہور پولیس اپنے ریٹائرڈ ملازمین اورشہداء کے اہل خانہ اور بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا رہی ہے پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مالی معاونت کی جارہی ہے،ریٹائرڈ ملازمین کی مالی مدد اور واجبات کی ادائیگی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار سی سی پی او لاہور نے  پولیس ملازمین کی مختلف ویلفیئر گرانٹس کی مد میں امدای رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایس ایس پی ایڈمن وقار قریشی، ایس پی لیگل شیخ آصف اس موقع پر موجود تھے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے پولیس اہلکاروں اور ان کی فیملز میں ویلفیئر گرانٹس کے چیکس تقسیم کئے 48 پولیس افسران اور اہلکاروں کی فیمیلز میں مالی امداد اور جہیز فنڈز کے چیک تقسیم کئے گئے جہیز فنڈ کی مد میں 28 لاکھ کثیر مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے۔

سال2020 میں مالی امداد، شہید فنڈز، گروپ انشورنس، تعلیمی وظائف، جہیز فنڈ کی مد میں اب تک 35 کروڑ روپے سے زائد کی رقوم پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ کرونا وباء  سے متاثرہونیوالے پولیس اہلکاروں کو 01 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گرانٹ بذریعہ چیکس دی جا چکی ہے،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا ان کے دروازے ریٹائرڈ پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ پولیس اہلکار اور ان کے اہل خانہ کسی بھی قسم کی مدد اور راہنمائی کیلئے کسی بھی وقت سی سی پی او آفس رابطہ کر سکتے ہیں 

مزید :

علاقائی -