پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ،کاپی رائٹ آرڈیننس1962ء بارے تربیتی ورکشاپ

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ،کاپی رائٹ آرڈیننس1962ء بارے تربیتی ورکشاپ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز سردار موارہن خان کے زیر انتظام پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کاپی رائٹ آرڈیننس1962ء بارے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس، سینئر مینیجرآکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان بلال حیدر،مینیجربلال خالد اور اسسٹنٹ مینیجر نبیل یونس اس موقع پر موجود تھے تربیتی ورکشاپ میں پراپرٹی حقوق انٹرنیشنل لاء آف پاکستان اور کاپی رائٹس ایکٹ کے حوالے سے محکمہ پولیس کے اختیارات بارے آگاہی دی گئی  سینئر مینیجرآکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان بلال حیدر نے کاپی رائٹس ایکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی لیگل نازیہ اقبال سمیت 28 ایس ایچ اوز اور 32 سب انسپکٹرز نے شرکت کی  موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کا مقصد دانشورانہ املاک کے حقوق کے متعلق پولیس افسران کو آگاہی دینا ہے تاکہ وہ فیلڈ میں درپیش چیلنجز کوبخوبی نمٹا سکیں۔

مزید :

علاقائی -