مغلپورہ، ایمبولینس پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کو ڈولفن پولیس نے گرفتار کرلیا

مغلپورہ، ایمبولینس پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کو ڈولفن پولیس نے گرفتار کرلیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) مغلپورہ کے علاقے شالیمار ہسپتال کے سامنے ایمبولینس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ڈولفن سکواڈ نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں شالیمار ہسپتال کے سامنے ایمبولینس پر ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈولفن سکواڈ موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا، فائرنگ کے واقعہ میں ایمبولینس کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔  پولیس کے مطابق شالیمار ہسپتال انتظامیہ نے ملزم کی بھتیجی 25 سالہ سدرہ کو شیخ زید ہسپتال ریفر کیا تھا،مریضہ کی حالت مبینہ طور پر ایمبولینس میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے خراب ہوگئی تھی ایمبولینس مریضہ کو شیخ زید ہسپتال چھوڑ کر واپس شالیمار ہسپتال پہنچ گئی تھی ترجمان ڈولفن سکواڈ کا کہناتھا کہ ملزم نے اسی رنجش کی بنا پر واپس آکر ایمبولینس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ڈولفن ٹیم نے ملزم دانش کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا اور ملزم کو تھانہ مغلپورہ کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -