کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ  کے منافع میں 476.14فیصد اضافہ

کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ  کے منافع میں 476.14فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی):رواں مالی سال کے پہلی سہ ماہی میں کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (کے او ایچ سی) کے خالص منافع میں 476.14فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر کے دوران کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی بعداز ٹیکس آمدنی 5.7ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر  کے دوران کمپنی نے 88ملین روپے خالص منافع حاصل کیا تھا۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کے او ایچ سی کی بعداز ٹیکس آمدنی میں 419ملین روپے یعنی 476فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کی بعداز ٹیکس آمدن میں نمایاں کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی۔

 0.44روپے کے مقابلہ میں 2.52روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔ واضح رہے کہ کمپنی کی قبل از ٹیکس آمدن میں 490.68فیصد کا نمایاں اضافہ کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لیٹڈ کے خالص منافع میں اضافہ کا بنیادی سبب ہے۔

مزید :

کامرس -