ٹاؤن،قتل میں مطلوب  چار ملزمان گرفتار

ٹاؤن،قتل میں مطلوب  چار ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ ٹاون کی حدود میں بروقت کارروائی کے دوران شہر ی پر فائرنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے شہری نصیب باچہ پر فائرنگ کی جن کی فائرنگ سے وہ بال بال بچ گیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ فریقین کے مابین دوکانات کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان کواطلاع موصول ہوئی کہ ٹاون کی حدود بورڈ بازار میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ کی جارہی ہے جس پر ایس ایچ او ٹاؤن جاوید خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزمان افنان ولد غازی،کامران ولد گوہر،جلیل ولد اسحاق اور سنگین ولد زیور کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے شہری نصیب باچہ پر فائرنگ کی جس سے وہ بال بال بچ گیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ فریقین کے مابین دوکانات کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -