پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کافزیکل امتحان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کافزیکل امتحان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

  

پشاور (سٹی رپورٹر) فزیکل امتحان کے خلاف گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی کے طلبہ نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں کثیر تعدا د میں طلبہ نے شرکت کی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھاکہ پشاور یونیورسٹی نے یونیورسٹی کھلنے تک فزیکل امتحانات منسوخ کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے  جبکہ 2 فروری سے فزیکل امتحان کا شیڈول جاری کیاہے جو کسی صورت قبول نہیں، فزیکل امتحان لینا طلبہ کے ساتھ زیادتی ہے اور یونیورسٹی کا اعلامیہ طلبہ کے ساتھ دھوکہ ہے مظاہرین  کا کہنا تھا کہ ان لائن کلاسز لئے ہیں تو امتحان بھی ان لائن لیا جائے انہوں نے کہا کہ  پشاور یونیورسٹی کے بعض ڈیپارٹمنٹ آن لائن، باقی فزیکل امتحان لیں  گے تاہم انتظامیہ   کو چاہئے کہ تمام سمسٹر امتحانات ان لائن  لئے جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -