سرائے نورنگ،بیگم کلثوم سیف اللہ خان کی چھٹی برسی 26 جنوری کو ہوگی 

سرائے نورنگ،بیگم کلثوم سیف اللہ خان کی چھٹی برسی 26 جنوری کو ہوگی 

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)سیف اللہ برادران کی والدہ پاکستان کی پہلی خاتون وفاقی وزیر مرحومہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان کی چھٹی برسی 26جنوری بروز منگل غزنی خیل ہاوس میں نہایت عقیدہ و احترام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق دیگر سالوں کی اس سال بھی سیف اللہ برادران کی والدہ پاکستان کی پہلی خاتون وفاقی وزیر مرحومہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان کی چھٹی برسی کی تقریب 26جنوری بروز منگل غزنی خیل ہاوس میں منعقد ہوگی جس میں سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان اور فیصل انعام اللہ خان سمیت دیگر مشران شرکت کریں گے۔اور مرحومہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کااہتمام کیا جائے گا اور مستحقین میں خیرات تقسیم کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -